السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر کوئی آدمی کسی مرزائی ، قادیانی یا عیسائی سے دوستی کرتا ہے تو کیا یہ درست ہے ؟ اور آدمی مسلمان ہے لیکن اگر مسلمان اس نیت سے دوستی کرے تاکہ اس مرزائی ، عیسائی یا قادیانی کی اصلاح ہو جائے تو کیا یہ درست ہے ؟
عثمان غنی لاہور
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
کفار اللہ تعالیٰ کے دشمن ہیں مومن اللہ تعالیٰ کے دوست ہیں اللہ تعالیٰ کا دوست اللہ تعالیٰ کے دشمنوں سے دوستی کیونکر کر سکتا ہے ؟ کفار کی دوستی سے ممانعت کی آیات کئی ہیں ان میں سے ایک مندرجہ ذیل ہے: {یٰٓأَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لاَ تَتَّخِذُوْا الْکَافِرِیْنَ اَوْلِیَآئَ مِنْ دُوْنِ الْمُوْمِنِیْنَ}(نساء /۱۴۴)’’مسلمانوں مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو دوست نہ بنائو‘‘ دوست کے بغیر ان کی اصلاح کرے ان کو تبلیغ کرے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب