السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
برصغیر میں سرخ صلیب والے جا بجا دفاعی کام کر رہے ہیں مثلاً اسکول ہسپتال نہر وغیرہ کا کام بڑے زور وشور سے کر رہے ہیں کیا مسلمانوں کے لیے جائز ہے کہ ان کی مدد سے استفادہ کریں اور سرخ صلیب والے صرف اپنے مذہب کو نشر کرنے کے لیے یہ کام کر رہے ہیں ؟ خلیل الرحمن نورستانی جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ان مشنری سکولوں اور ہسپتالوں میں جانے سے اگر دینی نقصان ہو تو اس میں جانے سے پرہیز ضروری ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب