سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(38) کیا ہمارا مذہب عقل پر مبنی ہے؟

  • 539
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 2338

سوال

(38) کیا ہمارا مذہب عقل پر مبنی ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیاہمارامذہب عقل پرمبنی ہے کیا دیگرمذاہب کی تردیدہم عقل سے کرسکتے ہیں ؟جزاكم الله خيرا


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

عقل ،نقل دونوں پرمبنی ہے۔ کیونکہ پیغمبرکوپیغمبرمعلوم کرناعقل سے ہوتاہے اس کے بعدجوکچھ پیغمبرکہے وہ ماننا پڑتاہے۔ اور دیگرمذاہب کی تردیدبھی عقل ،نقل دونوں سے کی جاتی ہے۔ جیسے روح مادہ قدیم نہیں عالم حادث ہے۔ اس قسم کے مسائل کو ہم عموماً عقلی دلائل سے ثابت کرتے ہیں اور شیعہ وغیرہ کی تردید اکثر نقلی دلائل سے کرتے ہیں جیسے قرآن وحدیث۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الایمان، مذاہب، ج1ص104 

محدث فتویٰ

 

تبصرے