السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اہل حدیث کا اختلاف جوحنفیوں سے ہے وہ کن حدیثوں پرمبنی ہے۔ ان کےمتعلق حنفیوں کا کیاجواب ہے۔ اختلافات اورجوابات سے مطلع فرمایاجائے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ان احادیث کاشمارتومشکل ہے ہاں بعض کتابوں کا نام بتلا دیتے ہیں۔ جن میں اکثریہ احادیث یا اس قسم کے اقوال پائے جاتے ہیں ۔جیسے:
معانی آلاثار۔طحاوی۔کتاب الآثارامام محمدؒ۔مؤطاامام محمدؒ ۔مسندامام ابوحنیفہؒ۔ ان کےعلاوہ بعض احادیث یا اقوال صحاح ستہ میں بھی ہیں لیکن حنفیہ اور اہل حدیث کے اختلاف کی اصل وجہ یہ ہے کہ حنفیہ قیاس زیادہ کرتے ہیں اورحدیث کے صحت ضعف کا پورا امتیاز نہیں کرتے اوربعض دفعہ رائے کے زیادہ دخل دینے کی وجہ سے احادیث کے اصل مطلب کونہیں پہنچتے۔ اورقیاس کے زیادہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ احادیث کی خدمت میں انہوں نے کم حصہ لیاہے۔ جیسے حضرت شاہ ولی اللہ صاحب نے ’’انصاف ‘‘میں لکھاہے ۔
مولوی عبدالحئی حنفی لکھنوی نے ’’النافع الکبیرفی شرح الجامع الصغیر‘‘کے مقدمہ میں اوربعض دیگرعلماء نے اپنی تصانیف میں مذہب میں قیاس کے زیادہ ہونے کی وجہ یہی بیان کی ہے ۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب