السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا عورتیں بال کاٹ سکتی ہیں مسلم کی ایک حدیث میں آتا ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے بال کندھوں تک تھے۔ محمد امجد آزاد کشمیر
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کے واصلہ ومستوصلہ کو لعنت کرنے والی احادیث سے پتہ چلتا ہے اس وقت عورتیں بال کٹوایا نہیں کرتی تھیں صرف حج یا عمرہ سے احرام کھولتے وقت عورتیں بال کٹواتی تھیں آپ کی پیش کردہ روایت مرفوع نہیں کیونکہ اس میں رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کی وفات سے قبل کا ذکر نہیں نہ صراحۃً نہ اشارۃً۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب