السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا مرد عورتوں والا بال صفاء استعمال کر سکتا ہے کیونکہ کتابوں میں پڑھا ہے کہ صحابہ کرام نورہ وغیرہ استعمال کرتے تھے وہ نورہ کیا تھا اس مسئلہ کو میرے دوست نے پوچھا ہے۔ محمد سلیم بٹ
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مرد اور عورت دونوں کے لیے درست ہے البتہ لوہا استعمال کرنا دونوں کے لیے بہتر ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب