سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(723) جوتا بیٹھ کر پہننا چاہیے یا کھڑے ہو کر؟

  • 5334
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1576

سوال

(723) جوتا بیٹھ کر پہننا چاہیے یا کھڑے ہو کر؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جوتا بیٹھ کر پہننا چاہیے یا کھڑے ہو کر پہننا چاہیے جوتا کس قسم کا ہو پھر بیٹھ کر پہننا چاہیے اور کس قسم کا ہو کھڑا ہو کر پہننا چاہیے ؟                 محمد قاسم


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سنن ابن ماجہ کتاب اللباس باب الانتعال قائما ح۳۶۱۸ ، ح۳۶۱۹ میں لکھا ہے: {عن أبی ہریرۃ قال : نَہٰی رسول اﷲ صلی الله علیہ وسلم أَنْ یَنْتَعِلَ الرَّجُلُ قَائِمًا عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ : نَہَی النَّبِیُّ صلی الله علیہ وسلم أَنْ یَنْتَعِلَ الرَّجُلُ قَائِمًا} رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر جوتا پہننے سے منع فرمایا ہے بیٹھ کر یا جھک کر یا لیٹ کر جوتا پہنے پھر حدیث میں کسی جوتے کی کہیں کوئی تخصیص نہیں آئی حدیث اور اس کے الفاظ آپ کے سامنے ہیں غور فرما لیں اس حدیث کو محدث وقت شیخ البانی  حفظہ اللہ تعالیٰ نے صحیح ابن ماجہ میں درج فرمایا اور تعلیق مشکوٰۃ میں بھی صحیح قرار دیا ہے نیز مشہور محدث محب اللہ شاہ صاحب راشدی  رحمہ اللہ تعالیٰ نے الاعتصام میں شائع شدہ اپنے ایک مضمون میں اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے۔

    ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 01 ص 506

محدث فتویٰ

تبصرے