سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(787) چند لفظ ہیں جن کا معنی دریافت کرنا ہے..الخ

  • 5325
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1547

سوال

(787) چند لفظ ہیں جن کا معنی دریافت کرنا ہے..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مولانا صاحب چند لفظ ہیں جن کا معنی دریافت کرنا ہے ۔ لفظ یہ ہیں (۱) أَعُوْذُ بِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ وَاَہْیًا وَاَشْرَاہِیًا اﷲ ُ حَافِظِیْ (۲) یا رَحِیْمُ یَا کَرِیْمُ جَلَّ جَلاَ لُہٗ اعراب اسی طرح ہے اور (۳) یا بَدُّوْحُ (۴) فَوْجُکَ شِیْرَازَۃٌ اور ان کی حقیقت واضح کریں اور ان کا پڑھنا ثواب ہے کہ گناہ ہے حدیث وقرآن سے واضح کریں اور مولانا صاحب ان کے اعراب بالکل اسی طرح ہیں ۔ قاری محمد یعقوب گجراتی30 نومبر1997


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

:(۱)  أَعُوْذُ بِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ اور میں پناہ مانگتا ہوں تیرے ساتھ اے میرے رب کہ وہ (شیطان) میرے پاس حاضر ہوں ۔ وَاَہْیًا وَاَشْرَاہِیًا اگر لفظ صحیح لکھے گئے ہیں تو ان کا معنی مجھے معلوم نہیں۔ اﷲ ُ حَافِظِیْ اللہ میری حفاظت کرنے والا ہے ۔ پھر اعوذ بک میں اللہ کو مخاطب بنایا گیا ہے اور اللہ حافظی میں غائب بنایا گیا ہے ۔

(۲) صحیح اعراب اس طرح ہے یَا رَحِیْمُ یَا کَرِیْمُ جَلَّ جَلاَلُہٗ  مگر اس میں بھی یا رحیم یا کریم خطاب ہے اور جل جلالہ غائب ہے ۔

(۳) قاموس والے نے اس مادہ کے جو الفاظ ومعانی لکھے ہیں ان کے اعتبار سے اس کے مندرجہ ذیل معانی ہو سکتے ہیں ۔

(i)  بہت شق وچاک کرنے والا (ii)زیادہ واضح (iii) بہت ہی زیادہ کھلا اور وسیع ۔

(۴) فَوْجُکَ شِیْرَازَۃٌ معلوم ہوتا ہے کہ یہ لفظ دراصل ’’فوج کا شیرازہ‘‘ تھا صاحب قاموس نے اس کا ذکر ہی نہیں کیا اور نہ ہی مجھے اللہ تعالیٰ کے ناموں میں کہیں ملا ہے ۔ اس میں صرف لفظ فوج عربی ہے باقی لفظ’’ کا‘‘ اور لفظ ’’شیرازہ‘‘ عربی نہیں۔ یہ کسی شَرِبَتْ کو شُرِبَتْ پڑھنے والے کا کارنامہ ہے ۔ واللہ اعلم           ۲۱/۸/۱۴۱۹ہـ

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

 

جلد 01 ص 503

محدث فتویٰ

تبصرے