سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(785) میرے گھریلو حالات بہت خراب ہیں اور سسرال والوں..الخ

  • 5323
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 832

سوال

(785) میرے گھریلو حالات بہت خراب ہیں اور سسرال والوں..الخ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

محترم حافظ صاحب میرے گھریلو حالات بہت خراب ہیں اور سسرال والوں سے بھی شدید قسم کا جھگڑا چل رہا ہے میں حق پر ہوں آپ میرے لیے دعا فرمائیں اورکوئی وظیفہ بھی بتائیں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اللہ تعالیٰ ہمہ قسم کی پریشانیاں دور فرمائے بالخصوص آپ کے گھریلو حالات کو جلد از جلد درست فرمائے آپ کے سسرال والوں کو بھی راہ راست پر لائے اب دعا کرتا ہوں آپ کے لیے اصلاح احوال کی رات کو بھی دعا کروں گا ان شاء اللہ تعالیٰ ۔ آپ یہ دعا بکثرت پڑھتے رہا کریں {رَبَّنَا ہَبْ لَنَا مِنْ اَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَّاتِنَا قُرَّۃَ اَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ اِمَامًا}1 [اے ہمارے پروردگار ہم کو ہماری بیویوں اوراولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عنایت کر اور ہم کو متقیوں کا امام بنا] 

رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم کا فرمان ہے :  ’’جمعہ کے روز ایک گھڑی ہوتی ہے اس گھڑی میں مسلمان جو جائز ضرورت اللہ کے سامنے پیش کرے اللہ تعالیٰ اس کی جائز دعا قبول کرتے ہیں اور وہی چیز اسے عطا فرما دیتے ہیں جو اس نے طلب کی ہو اس لیے جمعہ والے دن آپ اس گھڑی میں مذکورہ بالا دعا پڑھیں اوراس عمل کو جاری رکھیں وہ گھڑی ایک روایت کے مطابق امام کے منبر پر بیٹھنے سے لے کر نماز جمعہ سے فارغ ہونے تک ہے اور دوسری روایت کے مطابق نماز عصر کے بعد غروب تک ہے آپ ان دونوں وقتوں میں اصلاحِ احوال کی دعا کرتے رہیں ۔ ان شاء اللہ تعالیٰ آپ کی دعا قبول ہو گی اور آپ کی پریشانی دور ہو جائے گی ان شاء اللہ تعالیٰ                        ۲۵/۸/۱۴۱۱ہـ

1 [الفرقان ۷۴ پ۱۹]

 

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

 

جلد 01 ص 502

محدث فتویٰ

تبصرے