سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(782) پڑھنے کو کرتا ہے لیکن کر نہیں سکتا

  • 5320
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 829

سوال

(782) پڑھنے کو کرتا ہے لیکن کر نہیں سکتا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

محترم میں ایک طالب ہوں دنیا دار ہوں دل پڑھنے کو کرتا ہے لیکن کر نہیں سکتا بہت کوشش کرتا ہوں لیکن کامیاب نہیں ہو سکتا خوف کا طاری ہونا عام بات ہے ۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ جادو ہے وغیرہ وغیرہ ۔ آپ کوئی ایسا عمل خواہ وہ آیت قرآنیہ کی شکل میں ہو یا ، محمد رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم کی زبان مبارک سے ادا کردہ کلمات ہوں جن کی برکت اور اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ذکر کردہ پریشانیوں سے نجات حاصل کر سکوں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : {اَلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوْبُہُمْ بِذِکْرِ اﷲِ أَلاَ بِذِکْرِ اﷲِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوْبُ}2 [وہ لوگ جو ایمان لائے اور چین پاتے ہیں ان کے دل اللہ کی یاد سے خبردار اللہ کی یاد ہی سے چین پاتے ہیں دل]  کثرت کے ساتھ اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتے رہیں خصوصاً رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم کے روز مرہ کے اذکار کو ادا کرنے میں کوتاہی اور غفلت سے کام نہ لیں اور مندرجہ ذیل دعا وقتا فوقتا پڑھتے رہیں۔ ’’اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْہَمِّ وَالْحُزْنِ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْکَسْلِ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَاَعُوْذُ بِکَ مِنْ غَلَبَۃِ الدَّیْنِ وَقَہْرِ الرِّجَالِ‘‘3  [یا اللہ میں آپ کی پناہ چاہتا ہوں فکر وغم سے اور آپ کی پناہ چاہتا ہوں ناتوانی اور سستی سے اور بچائو چاہتا ہوں آپ کے ساتھ بزدلی اور بخل سے اور پناہ میں آتا ہوں آپ کی قرض کے غلبے سے اور لوگوں کے سخت دبائو سے]

2 [الرعد ۲۸ پ۱۳] 3 [ابوداود المجلد الاول کتاب الصلوۃ باب فی الاستعاذۃ ص۲۱۷]

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

 

جلد 01 ص 501

محدث فتویٰ

تبصرے