سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(775) ہمارے گھر میں جادو کا اثر ہے

  • 5313
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 849

سوال

(775) ہمارے گھر میں جادو کا اثر ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

گزارش ہے کہ ہمارے گھر میں جادو کا اثر ہے جس سے ہم سب پریشان ہیں یہ جادو کا اثر تقریباً دس سال سے ہے ۔ کافی عاملوں کے پاس گئے جس  میں بر وقت افاقہ ہو جاتا ہے چند دنوں بعد پھر ویسے ہی ہوتا ہے بچے اکثر بیمار رہتے ہیں سر درد پیٹ درد کسی کام کو دل نہیں کرتا بات نہیں مانتے ضد کرتے ہیں سکول کا سبق یا قرآنی سبق بالکل نہیں پڑھتے اگر زبردستی کہیں گے کتاب یا سیپارہ لے کر بیٹھے رہیں گے سبق یاد نہیں ہو گا اس کا کوئی حل بتائیں ؟

                                                                   محمد ادریس جنجوعہ نوکھر گوجرانوالہ


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کے بیوی بچوں کو ہمہ قسم کے جادو سے محفوظ ومصون فرمائے آمین یا رب العالمین۔ آپ تمام افراد خانہ ہر نماز کے بعد کم از کم ایک دفعہ سورۃ اخلاص ، سورۃ فلق اور سورۃ ناس پڑھا کریں 5نیز رات کو سوتے وقت تین دفعہ سورہ اخلاص ، تین دفعہ سورہ فلق اور تین دفعہ ہی سورہ ناس پڑھ کر دونوں ہاتھوں میں پھونک لگائیں پھر دونوں ہاتھوں کوپورے بدن پر مل لیں ۔6

مندرجہ ذیل دعا کثرت کے ساتھ پڑھتے رہا کریں نماز میں پہلے اور دوسرے قعدہ میں پڑھیں سجدوں میں بھی پڑھ سکتے ہیں وہ دعا یہ ہے :

اَللّٰہُمَّ اکْفِنَاہُمْ بِمَا شِئْتَ7صبح وشام سو سو مرتبہ  لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اﷲُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیْکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْر 8 پڑھ لیا کریں زیادہ وقت لینے والے لمبے لمبے اذکار ووظائف کرنے سے طبیعت پر اثر پڑتا ہے اس لیے رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم سے ثابت شدہ اذکار ووظائف میں ہی خیر وعافیت ہے اوقات معینہ پر نبی کریم  صلی الله علیہ وسلم سے منقول اذکار کو روز مرہ کا معمول بنائیں اللہ تعالیٰ آپ کو آپ کے بچوں اور گھر والوں کو ضرور بالضرور شفایاب وصحت یاب فرمائیں گے ۔ ان شاء اللہ الحنان              ۸/۸/۱۴۲۰ہـ

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

3 [5 [ابوداؤد۔کتاب الوتر۔باب فی الاستغفار]6 [بخاری ۔ کتاب فضائل القرآن۔ باب فضل المعوذات]7 [مسلم۰کتاب الزھد۔باب قصۃ اصحاب الاخدود۔ 8 بخاری۔ کتاب الدعوات۔ باب فضل التھلیل]

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

 

جلد 01 ص 497

محدث فتویٰ

تبصرے