سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(769) چھوٹی عمر سے کچھ بری عادات میں گر چکا ہوں

  • 5307
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1074

سوال

(769) چھوٹی عمر سے کچھ بری عادات میں گر چکا ہوں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جناب میری عمر تقریباً چوبیس سال ہے اور میں تقریباً بہت چھوٹی عمر سے کچھ بری عادات میں گر چکا ہوں جن سے چھٹکارا چاہتا ہوں لیکن باوجود کئی بارکوشش کے میں ان بری عادتوں کو چھوڑ نہیں سکا۔ تقریباً سات سال کی عمر میں مجھے جلق اوراغلام کی عادت شروع ہوئی تھی اور بڑھتی ہی گئی اورپچھلے ۶ سال سے میں اس کوشش میں ہوں کہ ان عادتوں کو چھوڑ دوں ۔ مجھے بتائیں کہ میں کیاکروں کہ میں ہدایت کے راستے پر آ جائوں  اور اپنی توبہ پر قائم رہ سکوں ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اولاً   تو آپ اس جرم کی سزا جو اللہ تعالیٰ نے لوط جواب کی قوم کو دی اسے ہمیشہ دل دماغ میں مستحضر رکھیں ۔ ثانیاً  اس جرم کی جو سزا رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم نے متعین فرمائی اسے بھی ہمیشہ ذہن میں یاد رکھیں ثالثاً توبہ پر استقامت فرمائیں اور مندرجہ ذیل دعا کثرت سے پڑھتے رہا کریں ۔ ’’یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی دِیْنِکَ‘‘ 2 نیز صبح ہر روز ’’لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اﷲُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیْکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ‘‘ 3کم از کم ایک سو مرتبہ ضرور پڑھا کریں آپ اپنی توبہ پر قائم رہیں گے اور اس جرم سے بچ جائیں گے ان شاء اللہ سبحانہ وتعالیٰ                                                                   ۱۱/۱۲/۱۴۱۸ہـ

[ترمذی ۔ ابواب القدر ۔ باب ما جاء ان القلوب بین اصبعی الرحمن  ابواب الدعوات ترمذی الجلد الثانی ص ۱۹۲]3 [بخاری۔کتاب الدعوات۔ باب فضل التھلیل]

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 01 ص 496

محدث فتویٰ

تبصرے