سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(157) بچوں کو سمجھانے کی خاطر جھوٹ بولنا

  • 53
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 4433

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته کیا ہم ضدی بچوں کو سمجھانے کے لئے جھوٹ بول سکتے ہیں ۔؟

 الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد

جی نہیں! ایسا کرنا جائز نہیں ہے۔ مسند احمد کی ایک روایت کے الفاظ ہیں کہ

«من قال لصبی تعال هناك ثم لم یعطه فهی کذبة»۹۶۲۵

’’جس نے کسی بچے سے کہا کہ ادھر آو یہ لے لو اور پھر اسے وہ نہ دیا جس کے لیے اس نے اسے بلایا تھا تو یہ بھی ایک جھوٹ ہے۔‘‘

اس روایت کو شیخ شعیب ارنووط نے شیخین کی شرط پر صحیح قرار دیا ہے۔

اور جھوٹ کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے حرام قرار دیا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 2 کتاب الصلوۃ

محدث فتویٰ کمیٹی

تبصرے