سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(754) نماز کے علاوہ سجدہ میں دعا کرنا

  • 5292
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 2080

سوال

(754) نماز کے علاوہ سجدہ میں دعا کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا دعا مانگنے کی یہ صورت جائز ہے کہ کوئی نماز کی حالت میں بھی نہ ہو اور حاجت کی شدت کی وجہ سے اللہ کو سجدہ کر کے اس میں مانگنا شروع کر دے۔کیا نماز کے بغیر اللہ کو سجدہ کر کے دعا کی جا سکتی ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جی ہاں نماز کے بغیر دعا کے لئے سجدہ کرنا جائز ہے۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان اقدس ہے۔

أقرب ما يكون العبد من ربه وهو ساجد فأكثروا من الدعاء﴿مسلم﴾

سجدے میں بندہ اپنے رب کے سب سے زیادہ قریب ہوتا ہے لہذا تم اس میں کثرت سے دعا کیا کرو۔

اس حدیث مبارکہ سے ثابت ہوتا ہے کہ نماز کے علاوہ بھی سجدہ کیا جا سکتا ہے،اور اس میں دنیا وآخرت کی کوئی بھی دعا کی جا سکتی ہے۔ اور افضل یہ ہے کہ یہ سجدہ بھی با وضو ہو کر کیا جائے۔

ھذا ما عندی واللہ ٲعلم بالصواب

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 01

 

تبصرے