سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(963) سگریٹ اور تمباکو کے استعمال اور خرید و فروخت

  • 5263
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1147

سوال

(963) سگریٹ اور تمباکو کے استعمال اور خرید و فروخت
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

سگریٹ اور تمباکو کے استعمال اور خرید و فروخت کے بارے تفصیل سے وضاحت کریں۔ (محمد ارشد )


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں ہے رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ــــــ((کُلُّ  مُسْکِرٍ حَرَامٌ)) 4 [’’ہر نشہ لانے والا حرام ہے۔‘‘]اورصحیح مسلم میں ہے رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ((کُلُّ  مُسْکِرٍ خَمْرٌ)) 5  [’’ہر نشہ لانے والا خمر ہے۔‘‘]اور صحیح بخاری صحیح مسلم میں ہے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے خمر میں خریدو فروخت تجارت کو حرام قرار دیا ہے۔ 6واللہ اعلم

4 بخاری،کتاب المغازی،باب بعث ابی موسی و معاذ الی الیمن قبل حجۃ الوداع۔ مسلم،کتاب الاشربۃ،باب بیان ان کل مسکر خمر و ان کل خمر حرام۔

5 بخاری،کتاب البیوع،باب تحریم التجارۃ فی الخمر۔

6 مسلم،کتاب الاشربۃ،باب بیان ان کل مسکر خمر و ان کل خمر حرام۔      7  مشکوٰۃ،کتاب البیوع،باب الربا،الفصل الثالث۔

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 669

محدث فتویٰ

تبصرے