ایک مرغی کو ایک بلّے نے گردن سے پکڑا اور گردن اُتر گئی ، اب مرغی حلال ہے یا حرام ؟ اگر حلال ہے توذبح کس عضو سے کریں گے ؟ گردن تو پہلے اُتر چکی ہے؟ (قاری محمد عبداللہ ظہیر ، لاہور)
اگر مرغی مرچکی ہے تو وہ حرام ہے اور اگر زندہ ہے تو جہاں سے ایسی صورت میں ممکن ہو ذبح کر لے تو حلال ہے۔ ۱۷،۱۰،۱۴۲۱ھ