ہم اہل حدیث کہلوائیں یا مسلم؟ قرآن مجید تو ہمارا نام مسلم بتاتا ہے۔ دوسرے فرقوں کی طرح اہل حدیث بھی تو ایک فرقہ وارانہ نام ہے؟ (محمد یونس شاکر، نوشہرہ ورکاں )
دونوں ، قرآن مجید میں مسلمین اور مؤمنین دونوں آئے ہیں ، پھر قرآن مجید میں مہاجرین اور انصار کا بھی تذکرہ ہے۔ نیز قرآن مجید میں ہے:
{وَمَا کَانَ الْمُؤْمِنُوْنَ لِیَنْفِرُوْا کَآفَّۃً فَلَوْ لَا نَفَرَ مِنْ کُلِّ فِرْقَۃٍ مِّنْھُمْ طَآئِفَۃٌ}
[التوبہ:۱۲۲]
[’’اور مسلمانوں کو نہ چاہیے کہ وہ سب کے سب نکل کھڑے ہوں سو ایسا کیوں نہ کیا جائے کہ ان کی ہر بڑی جماعت میں سے ایک چھوٹی جماعت جایا کرے۔‘‘]
اب غور فرمائیں کیا سب فرقہ واریت ہے ، پھر مقام غور ہے کہ جماعت المسلمین بھی قرآن مجید میں کہیں ہے؟