سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(948) مرد اگر کسی پر تہمت لگائے تو..الخ

  • 5248
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1297

سوال

(948) مرد اگر کسی پر تہمت لگائے تو..الخ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قیاس کار شیطان ہے آپ کے ہاں ۔مرد اگر کسی پر تہمت لگائے تو اس کو کتنے کوڑے لگائے جائیں ، عورت پر قیاس نہ کیا جائے۔               (طارق ندیم ، اوکاڑوی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ ہم پر بہتان ہے سُبْحَانَکَ ھٰذَا بُھْتَانٌ عَظِیْمٌ کیونکہ ’’ قیاس کار شیطان ہے۔‘‘ ہم نہیں کہتے اور نہ ہی یہ ہمارا عقیدہ ہے ۔ ہم تو یہ کہتے ہیں قرآن مجید اور رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلمکی سنت و حدیث کی نص کے مقابلہ میں قیاس کار شیطان ہے ۔ چنانچہ قرآن مجید میں ہے، اللہ تعالیٰ نے ابلیس سے کہا: {مَا مَنَعَکَ اَلاَّ تَسْجُدَ إِذْ أَمَرْتُکَ قَالَ أَنَا خَیْرٌ مِّنْہُ خَلَقْتَنِیْ مِنْ نَّارٍ وَّ خَلَقْتَہٗ مِنْ طِیْنٍ}[الأعراف:۱۲] [’’اللہ نے پوچھا میں نے تجھے سجدہ کرنے کا حکم دیا ، پھر کس چیز نے تمہیں روکا۔ کہنے لگا: میں آدم سے بہتر ہوں کیونکہ تو نے مجھے آگ سے پیدا کیا ہے اور اسے مٹی سے۔‘‘]تو اللہ تعالیٰ کے آدم  علیہ السلامکو سجدہ کرنے کے حکم والی نص کے مقابلہ میں شیطان نے قیاس کیا ، تو جب ’’ قیاس کار شیطان ہے۔‘‘ ہم پر بہتان ہوا تو بعد والا  سوال ’’ مرد اگر کسی … الخ ‘‘ بنتا ہی نہیں۔


قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 861

محدث فتویٰ

تبصرے