نبی صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا میری اُمت کا اختلاف رحمت ہے ، کیا یہ حدیث صحیح ہے؟ (مولانا محمد بشیر )
’’اختلافُ اُمتی رحمۃ‘‘ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم کا فرمان نہیں ، صرف آپ صلی الله علیہ وسلم کی طرف منسوب کر دیا گیا ہے ۔ آپ صلی الله علیہ وسلم سے پایۂ ثبوت کو نہیں پہنچتا۔ 1اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: {وَلَا یَزَالُوْنَ مُخْتَلِفِیْنَ إِلاَّ مَنْ رَّحِمَ رَبُّکَ}[ھود:۱۱۸،۱۱۹][’’وہ اختلاف کرنے والے ہی رہیں گے سوائے اُن کے جن پر تیرا رب رحم فرمائے۔‘‘] ۹،۳،۱۴۲۳ھ