سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(848) میں اپنی ہمشیرہ کو قرآن حفظ کرانا چاہتا ہوں..الخ

  • 5216
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1145

سوال

(848) میں اپنی ہمشیرہ کو قرآن حفظ کرانا چاہتا ہوں..الخ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں اپنی ہمشیرہ کو قرآن حفظ کرانا چاہتا ہوں اور ہم اس قدر استطاعت نہیں رکھتے کہ گھر پر معلمہ کا انتظام کریں ، گوجرنوالہ میں کوئی بچیوں کا مدرسہ بتائیں جس میں حفظ کا اچھا انتظام ہو ۔ دینی ماحول ہو اور پردہ کا اہتمام ہو۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

موزوں مدرسہ آپ کا گھر ہی ہے ، تھوڑا تھوڑا حفظ کر کے وہ آپ کو یا گھر کے کسی فرد کو سناتی جائے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ دو تین سال میں یا اس سے قبل ہی وہ حافظہ بن جائے گی۔          ۱۰، ۱۰، ۱۴۲۱ھ


قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 803

محدث فتویٰ

تبصرے