سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(835) تہجد کی نماز کے لئے رات کو سونا

  • 5203
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 4041

سوال

(835) تہجد کی نماز کے لئے رات کو سونا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا تہجد کی نماز کے لئے رات کو سونا لازمی ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تہجد سے قبل سونا ضروری نہیں ہے، سونے کے بغیر بھی تہجد کی نماز ہوجاۓ گی۔تہجد کی نماز کا وقت عشاء کی نماز کے بعد سے صبح صادق تک ہے، سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے صحاح میں روایت موجود ہے کہ حضرت اقدس صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز تہجد ابتدائی شب میں بھی، نصف شب میں بھی اور آخری شب میں بھی پڑھی مگر آخر زندگی میں زیادہ تر آخر (رات کا آخری چھٹا حصہ) میں پڑھتے تھے۔ رات کا حصہ جتنا بھی مؤخر ہوتا جاتا ہے اتنی ہی رحمتیں اور برکتیں زیادہ ہوتی ہے اور سدس (رات کا آخری چھٹا حصہ) تمام حصوں سے زیادہ افضل ہوتا ہے۔

رسول الله صلی الله علیہ وسلم نے بعض دفعہ عشاء کے بعد بھی نمازِ تہجد پڑھی ہے لیکن ہمیشہ نہیں پڑھی اس لئے کبھی کبھی پڑھ لینے میں کوئی حرج نہیں.(فتاویٰ اہلِ حدیث : ٢/٧٦

ھذا ما عندی واللہ ٲعلم بالصواب

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02

تبصرے