سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(827) ایک آدمی پر اس کے والدین ناراض ہیں..الخ

  • 5195
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-22
  • مشاہدات : 1229

سوال

(827) ایک آدمی پر اس کے والدین ناراض ہیں..الخ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی پر اس کے والدین ناراض ہیں تو اس کی غیر موجودگی میں والدین میں سے کوئی ایک فوت ہو جاتا ہے تو اب وہ آدمی کون سا عمل کرے کہ اس کا یہ گناہ زائل ہو جائے اور بخشش ہو سکے۔

۲۔ کیا والدین کے نافرمان کی کوئی نیکی قبول نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ان کے لیے دعا و استغفار، ان کی طرف سے صدقہ اور ان کے ساتھ قرابت و صداقت والوں کے ساتھ اچھا برتاؤ اور برواحسان کرے۔

۲۔ عقوق الوالدین کبیرہ گناہوں میں شامل ہے۔                                 ۷،۱۲،۱۴۲۳ھ


قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 790

محدث فتویٰ

تبصرے