سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(826) ایک آدمی اپنے والدین سے سخت غلط سلوک کرتا ہے

  • 5194
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1220

سوال

(826) ایک آدمی اپنے والدین سے سخت غلط سلوک کرتا ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک آدمی اپنے والدین سے سخت غلط سلوک کرتا ہے ، ان کو جھڑکتا ہے ، نافرمانی کرتا ہے ، والدین دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں ؟ بعد میں اُسے احساس ہوتا ہے کہ وہ غلط کرتا تھا لیکن اب والدین نہیں ؟ وہ کیسے تلافی کرے ؟ کیا اُسے قیامت کے دن عذاب ہو گا کیا معافی کا کوئی راستہ ہے؟   (محمد امجد ،میر پور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

توبہ واستعفار کے ساتھ ساتھ والدین کے لیے دعا و استغفار ، ان کی طرف سے صدقہ خیرات، ان کے رشتہ داروں دوستوں سے احسان و سلوک صلہ رحمی اور ان کے مواعید و دیون ادا کرے۔

[ایک انصاری نے نبی  صلی الله علیہ وسلم سے سوال کیا کہ میرے ماں باپ کے انتقال کے بعد بھی ان کے ساتھ میں کوئی حسنِ سلوک کر سکتا ہوں؟ آپ  صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں چار سلوک

1        ان کے جنازے کی نماز

2        ان کے لیے دعا و استغفار

3        ان کے وعدوں کو پورا کرنا

4        ان کے دوستوں کی عزت کرنا اور وہ صلہ رحمی جو صرف ان کی وجہ سے ہو۔ یہ ہے وہ سلوک جو ان کی موت کے بعد بھی تو ان کے ساتھ کر سکتا ہے۔]                                 ۳،۱۱،۱۴۲۵ھ

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 790

محدث فتویٰ

تبصرے