سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(817) کسی کو تحفہ دے کر وہ چیز استعمال کی جا سکتی ہے؟

  • 5185
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1580

سوال

(817) کسی کو تحفہ دے کر وہ چیز استعمال کی جا سکتی ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کسی کو تحفہ دے کر وہ چیز استعمال کی جا سکتی ہے؟ اور الف نے تحفہ دیا ب کو ، جبکہ ب نے وہ تحفہ ج کو دے دیا اب اس صورت میں الف وہ تحفہ یعنی وہ چیز ج سے لے کر استعمال کر سکتا ہے یا نہیں؟ (میا ں سرفراز اسلم اوکاڑا)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہبہ ، ہدیہ اور تحفہ میں رجوع منع ہے۔

[’’نبی کریم صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا : ہم مسلمانوں کو بری مثال نہ اختیار کرنی چاہیے اس شخص کی سی جو اپنا دیا ہوا ہدیہ واپس لے لے وہ اس کتے کی طرح ہے جو اپنی قے خود چاٹتا ہے۔‘‘]2

          اگر آپ کے قول الف وہ تحفہ ( یعنی چیز)ج سے لے کر استعمال کر سکتا ہے یا نہیں؟’’ میں‘‘ لے کر استعمال کرنے ‘‘ سے رجوع و واپس لینا مراد ہے تو جائز نہیں ممنوع ہے۔                     ۲۷،۱۱،۱۴۲۲ھ

2 صحیح بخاری،کتاب الھبۃ و فضلھا،باب لا یحل لا حد یرجع فی ھبتہ و صدقتہ۔

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 785

محدث فتویٰ

تبصرے