سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(805) مصافحہ کرتے وقت احترامًا مسلمان بھائی کا ہاتھ چومنا

  • 5173
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1727

سوال

(805) مصافحہ کرتے وقت احترامًا مسلمان بھائی کا ہاتھ چومنا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مصافحہ کرتے وقت احترامًا مسلمان بھائی کا ہاتھ چومنا کیسا ہے؟        (حافظ محمد فاروق تبسم )


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

درست نہیں! صحیح ترمذی،کتاب الاستئذان، باب المصافحہ میں حدیث ہے انس بن مالک  رضی اللہ عنہ نے فرمایا:((قَالَ رَجُلٌ1 یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ  صلی الله علیہ وسلم الرَّجُلُ مِنَّا یَلقٰی أخَاہُ أَوْ صَدِیْقَہٗ أَیَنْحَنِیْ لَہٗ؟ قَال: لَا ۔ قَالَ : فَیَلْتَزِمُہٗ ، وَیُقَبِّلُہٗ؟ قَال: لَا ۔ قَالَ: فَیَأخُذُ بِیَدِہٖ ، وَیُصَافِحُہُ؟ قَالَ: نَعَمْ)) [’’ایک آدمی نے سوال کیا ، اے اللہ کے رسول صلی الله علیہ وسلم!جب کوئی آدمی ہم میں سے اپنے بھائی کو ملے یا دوست کو تو کیا اس کے لیے جھکے؟ آپ نے فرمایا :نہیں۔پھر سوال کیا : اس سے چمٹے اور بوسہ دے ؟ فرمایا: نہیں۔ پھر سوال کیا پس اس کے ہاتھ کو پکڑے اور مصافحہ کرے ؟ آپ نے فرمایا: ہاں۔]    ۲،۳،۱۴۲۱ھ

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 779

محدث فتویٰ

تبصرے