کھڑے ہوکر جوتے پہننے سے ممانعت والی روایات کیا قابل عمل نہیں ہیں؟ اگر نہیں تو وجہ ضعف لکھیں۔ اور معترضین کے اعتراضات کا بھی جواب دیں۔ جن میں ایک اعتراض یہ ہے کہ ان روایتوں میں مدلس راوی ہیں۔ لہٰذا یہ قابل عمل نہیں ہیں وغیرہ وغیرہ۔ (محمد ابراہیم محمدیؔ ، سیالکوٹ)
شیخ البانی اس حدیث کی تخریج کے بعد’’ سلسلۃ الأحادیث الصحیحۃ ‘‘ (۲،۳۵۰) میں لکھتے ہیں: ’’ وخلاصۃ القول أن الحدیث بمجموع طرقہ صحیح بلاریب۔‘‘ سید محب اللہ شاہ صاحب راشدی کا حافظ زبیر علی زئی صاحب سے مکالمہ ’’ الاعتصام ‘‘ میں شائع ہوتا رہا ہے ، جس میں شاہ صاحب راشدی نے اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے۔ ۲۷، ۲، ۱۴۲۲ھ