سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(14) اختلاف ِ أئمۂ أربعہ و اختلافِ صحابہ رضی اللہ عنہم

  • 516
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 2767

سوال

(14) اختلاف ِ أئمۂ أربعہ و اختلافِ صحابہ رضی اللہ عنہم

 

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ائمۂ اربعہ رحمہم اللہ کا اختلاف مثل اختلاف صحابہ رضی اللہ عنہم ہے یا اس میں فرق ہے ؟  ازراہِ کرم کتاب وسنت کی روشنی میں جواب دیں جزاكم الله خيرا

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

أئمۂ أربعہ کا اختلاف قریب قریب صحابہ رضی اللہ عنہم کے اختلاف کے ہے۔ مگر امام ابو حنیفہ رحمہم اللہ نے ذرا قیاس کو زیادہ دخل دیا ہے۔ (کاش ایسانہ کرتے) اس لئے اہل الرائے کہلائے۔

مولانا تھانوی کاتعصب

اخبار اہل حدیث مورخہ12 جمادی الاول 1353ھ میں مولانا ثناء اللہ صاحب نے مولوی اشرف علی تھانوی صاحب کا تعارف کرواتے ہوئے لکھا ہے۔ کہ مولانا اشرف علی تھانوی صاحب مقیم بھون تھانہ کومیں اس وقت سے جانتا ہوں۔ جبکہ آپ جامع العلوم کانپور میں مدرس تھے اور مولود کی مجالس میں شریک ہوا کرتے تھے اس کے بعد آپ دیوبندی خیال کے ہوگئے۔

آپ مسئلہ تقلید اور اہل حدیث کے متعلق جوکچھ فرماتے ہیں۔ وہ محض سطحی ہوتا ہے اہل حدیث سے آپ کو اتنا تنافر ہے کہ حافظ عزیزالدین صاحب مراد آبادی مصنف اکمل البیان آپ سے بیعت تھے۔ موصوف کے غیر مقلد ہوجانے کی خبر جب ممدوح کو پہنچی تو آپ نے ان کو بذریعہ خط اطلاع دی کہ چونکہ تم غیر مقلد ہوگئے اس لئے میں اپنے سلسلۂ بیعت سے تم کوخارج کرتا ہوں۔

محدث روپڑی نےاس کی مزید وضاحت کرتے ہوئے فرمایا:

بعض احباب احناف وغیر احناف کہا کرتے ہیں کہ لوگ مولوی اشرف علی تھانوی سے بہت فیض اٹھاتےہیں۔ آپ ان کو کیوں اچھا نہیں سمجھتے۔ اس کے جواب مین مولانا اشرف علی کی ایک دو عبارتیں سنا دیا کرتا ہوں۔ چنانچہ مولوی صاحب موصوف نے رسالہ مجموعہ جوء عشرطروس کے طرس عاشر ص 170 پر لکھا ہے:

أما المصنفون فأنفعهم تصنيفا للعوام مولانا قطب الدين الدهلوي إلي أن قال وأضرهم تصنيفاالنيجريون الكبارمنهم والصغار وغير المقلدين والمبتدعون .

يعنی عوام کے لئے سب سے مفید تصانیف مولانا قطب الدین دہلوی ، مولانا رشید احمد گنگوہی اورمولانا عبدالحیی لکھنوی وغیرہ کی ہیں۔ اورسب سے زیادہ مضر تصانیف چھوٹے بڑے نیچریوں ، غیر مقلدوں اور اہل بدعت کی ہیں۔

اس سے آگے لکھا ہے:

وأما المذاهب فأهل الحق منهم أهل السنة والجماعة المنحصرون بإجماع من يعتد بهم في الحنفيةوالشافعية والمالكية والحنابلة وأهل الهواء منهم غير المقلدين الذين يتبعون اتباع الحديث وأني لهم ذلك.

يعنی مذاہب میں اہل سنت والجماعت ہیں۔ اور اہل ہوا (گمراہ) غیرمقلدین ہیں۔ جو اتباع حدیث کا دعوی کرتے ہیں حالانکہ اتباع حدیث ان کو کہاں سے حاصل ہوسکتی ہے۔ مولانااشرف علی تھانوی کی یہ ہے بزرگی ! اہل حق کو گمراہ کہہ کر آپ اہل حق بنتے ہیں۔ 

 

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 01 

 

تبصرے