سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(784) ہاتھ اور پاؤں کو مہندی لگواسکتے ہیں مرد؟

  • 5152
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1136

سوال

(784) ہاتھ اور پاؤں کو مہندی لگواسکتے ہیں مرد؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بالفرض جسم کی گرمی خارج کرنے کے لیے اور ہاتھ پاؤں کی جلن ختم کرنے کے لیے ہاتھ اور پاؤں کو مہندی لگواسکتے ہیں مرد حضرات یا نہیں؟ (ظفراقبال ، نارووال)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

علی بن عبیداللہ اپنی دادی (سلمیٰ ام رافعؓ)سے روایت کرتے ہیں وہ رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتی تھیں، فرماتی ہیں: رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم کو جب کوئی زخم یا خراش آجاتی تو آپؐ مجھے حکم فرماتے کہ میں اس پرمہندی لگاؤں۔ ‘‘ ]2                                                      ۲۳، ۶، ۱۴۲۳ھ

2  ابو داؤد، کتاب الترجل، بابٌ فی الخِضَاب للنسآئ۔سنن ترمذی، ابواب الطب، باب ماجاء فی التداوی بالحناء

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 763

محدث فتویٰ

تبصرے