سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(783) مرد کے لیے ہاتھ اور پاؤں کو مہندی لگانے کا حکم

  • 5151
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1936

سوال

(783) مرد کے لیے ہاتھ اور پاؤں کو مہندی لگانے کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مرد کے لیے ہاتھ اور پاؤں کو مہندی لگانے کا قرآن و حدیث کی روشنی میں کیا حکم ہے؟    (محمد یونس شاکر)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نہیں لگاسکتا۔ ابو داؤد میں حدیث موجود ہے۔

’’ عائشہ  رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک عورت نے پردے کے پیچھے سے اپنا ہاتھ نکال کر رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم کی طرف ایک خط بڑھایا۔ پس نبیؐ نے اپنا ہاتھ پیچھے کھینچ لیا۔ اور فرمایا: میں نہیں جانتا یہ کسی مرد کا ہاتھ ہے یا عورت کا۔ اس نے کہا: بلکہ یہ عورت کا ہاتھ ہے۔ فرمایا: اگر تو عورت ہے تو تجھے اپنے ناخن تبدیل کرنے چاہئیں تھے۔ یعنی مہندی کے ساتھ۔ ‘‘4 (مطلب یہ کہ مرد اور عورت کے ہاتھ ممتاز اور مختلف ہوں۔)

’’ عائشہ  رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہند بنت عتبہ نے کہا: اے نبی اللہ! مجھے بیعت فرمائیے۔ نبیؐ نے فرمایا: میں تجھ سے بیعت نہ لوں گا، جب تک کہ تو اپنے ہاتھوں کو تبدیل نہ کرے۔ گویا کہ وہ درندوں کی دو ہتھیلیاں ہیں۔ ‘‘ 5(اس حدیث کی رو سے نبی صلی الله علیہ وسلم نے عورتوں کو مہندی لگانے کا حکم دیا تاکہ ان کی مردوں کے ساتھ مشابہت نہ رہے۔ )

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

 4 ابو داؤد،کتاب الترجل باب فی الخضاب للنساء

5 ابو داؤد،کتاب الترجل،باب فی الخضاب للنسآئ۔  ابن ماجۃ، کتاب الطب، باب الحناء

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 762

محدث فتویٰ

تبصرے