سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(782) انگوٹھی امیر کے علاوہ کوئی نہ پہنے روایت کیسی ہے؟

  • 5150
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1091

سوال

(782) انگوٹھی امیر کے علاوہ کوئی نہ پہنے روایت کیسی ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

انگوٹھی امیر کے علاوہ کوئی نہ پہنے روایت کیسی ہے اور عام آدمی انگوٹھی پہن سکتا ہے یا نہیں؟  (قاسم بن سرور)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح بخاری 2اور صحیح مسلم کی احادیث سے بھی پتہ چلتا ہے کہ امیر کے علاوہ دوسرے بھی چاندی کی انگوٹھی پہن سکتے ہیں۔ البتہ اس پر محمد رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم نہیں لکھوا سکتے۔3 حدیث ’’ انگوٹھی امیر کے علاوہ کوئی نہ پہنے ‘‘ کا حوالہ لکھیں۔                                                     ۱۳، ۴، ۱۴۲۴ھ

            2 بخاری،کتاب اللباس،باب خاتم الفضۃ

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 762

محدث فتویٰ

تبصرے