حدیث میں ہے لعن اللہ الواصلات۔ اللہ تعالیٰ نے ملانے والیوں پر لعنت کی ہے۔ کیا پراندہ استعمال کرنے والی عورت اس میں شامل ہے؟ (محبوب الٰہی)
پراندہ اگر بالوں کو گھنا یا لمبا ظاہر کرتا ہے تو منع ہے ، کیونکہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے وصل شیء سے منع فرمایا ہے۔ ۱۰، ۳، ۱۴۲۴ھ