کیا حق فلاں یا حرمتہ فلاں کے ساتھ دعا کرنا جائز ہے؟ اگر کوئی کہے یا اللہ! مجھے نبی صلی الله علیہ وسلم کے طفیل معاف فرما ، اپنے اس پیارے نبی یا ولی یا فلاں بزرگ کے صدقہ میں میری دعا قبول فرما کر میری حاجت پوری کر دے کیا اس طرح کہنا شرک ہے؟ (محمد یونس شاکر )
:…ان الفاظ کے ساتھ دعاء کتاب و سنت سے ثابت نہیں۔ ایسی دعاء کے شرک ہونے یا نہ ہونے میں تفصیل ہے ، بعض صورتوں میں شرک ہے اور بعض صورتوں میں شرک نہیں ، ان صورتوں کی تعیین ان الفاظ کے ساتھ دعاء کرنے کا عقیدہ اس کی اپنی زبان سے سن کر ہی کی جا سکتی ہے ورنہ نہیں۔ ۲۴/۱۲/۱۴۲۱ھ