رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: جو لوگ بھی اللہ کا ذکر کرنے بیٹھتے ہیں تو فرشتے انہیں گھیر لیتے ہیں اور رحمت ان پر چھا جاتی ہے اور سکینت ان پر نازل ہوتی ہے اور اللہ ان کا ذکر ان میں فرماتا ہے جو اس کے پاس ہوتے ہیں۔3 اس حدیث میں سکینت سے کیا مراد ہے؟ (سہیل سلیم ، یونان)
3 صحیح مسلم/کتاب الذکر والدعائ/باب فضل الاجتماع علی تلاوۃ القرآن وعلی الذکر ح:۲۷۰۰
سکینت سے مراد اللہ کی خاص مدد اور ایسی چیز ہے جس سے انسان کو اطمینان و سکون حاصل ہو۔
۲۴/۶/۱۴۲۲ھ