سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(755) تسبیح گننے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟

  • 5123
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1273

سوال

(755) تسبیح گننے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تسبیح گننے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ بعض اہل علم کہتے ہیں کہ یہ مروجہ دانے دار تسبیح بدعت ہے ، اس کی مشابہت ہندوؤں کی مالا سے ہے قرآن و حدیث کی رو سے وضاحت فرمائیے؟ (محمد یونس ، نوشہرہ ورکاں)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رسو ل اللہ  صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا: تسبیحات کو انگلیوں پر گنو ۔ کیونکہ انگلیوں کو بلایا جائے گا ان سے پوچھا جائے گااور یہ بھی کہ رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم دائیں ہاتھ پر گنتے تھے۔2

2  ابو داؤد/المجلد الاوّل/کتاب الصلوٰۃ/باب التسبیح بالحصیٰ۔

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 747

محدث فتویٰ

تبصرے