سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(753) کیا مقتدی قرآن کی سورتوں کے جواب دے سکتا ہے ؟

  • 5121
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 924

سوال

(753) کیا مقتدی قرآن کی سورتوں کے جواب دے سکتا ہے ؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا مقتدی قرآن کی سورتوں کے جواب دے سکتا ہے ؟ آہستہ آواز سے یا بلند آواز سے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مقتدی اگر آیات کا جواب دینا چاہے تو بلا آواز جواب دے سکتا ہے با آواز نہیں دے سکتا کیونکہ اس کو استماع و انصات کا حکم ہے ۔ ہاں جن چیزوں کا مقتدی کے لیے بآواز کہنا کتاب و سنت سے ثابت ہے وہ چیزیں بآواز ہی کہے گا۔                                                    ۱۳/۱/۱۴۲۴ھ

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 746

محدث فتویٰ

تبصرے