سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(750) دم کرنا ہو کسی پر ، اُس کا طریقہ کیا ہے؟

  • 5118
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1394

سوال

(750) دم کرنا ہو کسی پر ، اُس کا طریقہ کیا ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کوئی دم کرنا ہو کسی پر ، اُس کا طریقہ کیا ہے؟ اور اگر انسان اپنے اوپر دم کرنا چاہے تو اس کا طریقہ کیا ہے؟

(۲)ذہنی اور جسمانی طور پر بیمار ہوں اس کا کوئی عمل وظیفہ اور حل تحریر فرمائیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

دم والے کلمات پڑھ کر جس کو دم کرنا ہے اس پر پھونک لگا دیں یا ہاتھ پھیر دیں ، پھونک کا ذکر تو ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی بکریوں والی حدیث میں موجود ہے۔ 2اور ہاتھ پھیرنے کا ذکر سوتے وقت معوذات پڑھنے والی ام المؤمنین عائشہ صدیقہ  رضی اللہ عنہما کی حدیث میں ہے۔3البتہ غیر محرم کو ہاتھ لگانا درست نہیں اور نہ ہی اس کی طرف دیکھنا درست ہے۔ اپنے آپ کو دم کرنے کا طریقہ بھی یہی ہے۔

(۲) دعاء نور [((اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ فِیْ قَلْبِیْ نُوْرًا وَ فِیْ بَصَرِیْ نُوْرًا وَ فِیْ سَمْعِیْ نُوْرًا وَ عَنْ یَمِیْنِیْ نُوْرًا وَعَنْ یَسَارِیْ نُوْرًا وَفَوْقِیْ نُوْرًا وَ تَحْتِیْ نُوْرًا وَاَمَامِیْ نُْورًا وَاجْعَلْ لِیْ نُْورًا))]4،اور ((اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنْ زَوَالِ نِعْمَتِکَ وَتَحَوُّلِ عَافِیَتِکَ وَفُجَائَ ۃِ نِقْمَتِکَ وَجَمِیْعِ سَخَطِکَ5  [’’اے اللہ 1 میں پناہ مانگتا ہوں تیری نعمت کے زوال سے اور تیری عافیت اور صحت کے پلٹ جانے سے اور تیرے ناگہانی عذاب سے اور سب تیرے غضب والے کاموں سے۔‘‘]کثرت کے ساتھ پڑھتے رہا کریں۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

2 بخاری/کتاب الطب/باب الرقی بفاتحۃ الکتاب۔   3بخاری/کتاب الطب/باب الرقی بالقرآن والمعوذات۔

4 بخاری/کتاب الدعوات/باب الدعاء اذا انتبہ من اللیل۔

5 مسلم/کتاب الذکر والدعاء والتوبۃ والاستغفار/باب اکثر اہل الجنۃ والنار۔

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 743

محدث فتویٰ

تبصرے