سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(749) اَعُوْذُ کو اُعِیْذُکَ میں بدل کر پڑھ سکتے ہیں؟

  • 5117
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 895

سوال

(749) اَعُوْذُ کو اُعِیْذُکَ میں بدل کر پڑھ سکتے ہیں؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کسی دوسرے آدمی کو دم کرنے کی صورت میں سورۂ فلق اور ناس کے اَعُوْذُ  کو  اُعِیْذُکَ میں بدل کر پڑھ سکتے ہیں؟                  (عبدالغفور ، شاہدرہ )


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نہیں۔

[عائشہ  رضی اللہ عنہمافرماتی ہیں جب آپ  صلی الله علیہ وسلمکو کوئی تکلیف ہوتی تو معوذتین {قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ} اور {قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ }پڑھ کر اپنے جسم پر پھونک لیتے ، جب آپ صلی الله علیہ وسلم کی تکلیف زیادہ ہو گئی تو میں یہ سورتیں پڑھ کر آ پ کے ہاتھوں کو برکت کی اُمید سے آپ کے جسم پر پھیرتی۔‘‘]1

1 بخاری/فضائل القرآن/باب المعوذات۔ مسلم/کتاب السلام/باب رقیۃ المریض بالمعوذات۔


قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 743

محدث فتویٰ

تبصرے