سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(743) وظیفہ بتائیں جس سے علم و عمل میں برکت ہو۔

  • 5111
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 2622

سوال

(743) وظیفہ بتائیں جس سے علم و عمل میں برکت ہو۔
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حافظ صاحب کوئی ایسا وظیفہ بتائیں جس سے علم و عمل میں برکت ہو۔    (ابو عبداللہ نیو یارک ، امریکہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کثرت کے ساتھ یہ دعائیں پڑھتے رہا کریں:

{رَبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا}[طٰہٰ:۲۵/۱۱۴] [’’اے میرے پروردگار1 میرا علم بڑھا۔‘‘]

(( اَللّٰھُمَّ انْفَعْنِیْ بِمَا عَلَّمْتَنِیْ وَعَلِّمْنِیْ مَا یَنْفَصُنِیْ وَزِدْنِیْ عِلْمًا))5

[’’اے اللہ 1نفع دے مجھ کو ساتھ اس کے جو تو نے سکھایا مجھ کو اور سکھا مجھ کو جو نفع دے مجھ کو اور میر ے علم میں اضافہ فرما۔‘‘]

(( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ مِنَ الْاَرْبَعِ مِنْ عِلْمٍ لَا یَنْفَعُ وَمِنْ قَلْبٍ لَا یَخْشَعُ وَمِنْ نَفْسٍ لَا تَشْبَعُ وَمِنْ دُعَآئٍ لَا یُسْمَعُ)) 6

[’’اے اللہ میں تیری پناہ میں آتا ہوں چار چیزوں سے ، اس علم سے جو نفع نہ دے اور اس دل سے جو نہ ڈرے اور ایسے نفس سے جو سیر نہ ہو اور ایسی دعا سے جو سنی نہ جائے۔‘‘]

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

5  ابن ماجۃ/باب الانتقاع بالعلم والعمل۔

6 ابو داؤڈ/المجلد الاوّل/کتاب الصلوٰۃ/باب الاستعاذۃ۔

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 739

محدث فتویٰ

تبصرے