سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(742) جو بھی کاروبار شروع کرتا ہوں شروع شروع میں نفع شروع ہوتا ہے..الخ

  • 5110
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 2356

سوال

(742) جو بھی کاروبار شروع کرتا ہوں شروع شروع میں نفع شروع ہوتا ہے..الخ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عرض صرف یہ ہے کہ جو بھی کاروبار شروع کرتا ہوں شروع شروع میں نفع شروع ہوتا ہے مگر چند ماہ میں خسارہ کی طرف جانا شروع ہو جاتا ہوں ۔ چھ سال سے اسی طرح ہے ۔ اس کے علاوہ بھی کچھ جادو اور جنات کے اثرات گھر اور ماحول پر ہیں ، کچھ تعویذات بھی گھر سے برآمد ہوتے ہیں ، نیز اپنے گھر سے ایک کلو میٹر تک میرے دل پر بوجھ اور پریشانی رہتی ہے۔ مگر جوں ہی اپنے گھر سے ایک کلو میٹر دور جس جانب بھی نکل جاؤں ہشاش بشاش ہو جاتا ہوں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اللہ تعالیٰ آپ کی ہمہ قسم کی پریشانیاں دور فرمائے ، آپ کے حلال کاروبار میں برکت فرمائے اور ہر قسم کے جاد و،آسیب سے محفوظ رکھے۔ آمین یا رب العالمین۔

نمازِ فجر کے بعد : ((لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلیٰ کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ)) 2سو مرتبہ پڑھ لیا کریں۔ ہر نماز کے بعد آخری تین قل پڑھا کریں۔3 رات سوتے وقت دونوں ہاتھ جمع کر کے تین دفعہ قل ھو اللہ ُ احد… الخ ، تین دفعہ قل اعوذ برب الفلق … الخ اور تین دفعہ قل اعوذ برب الناس

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

2 صحیح بخاری/کتاب الدعوات/باب فضل التھلیل۔

3 ابو داؤد/ابواب الوتر/باب فی الاستغفار۔

پڑھ کر دونوں ہاتھوں میں پھونک لگا کر پورے بدن پر ہاتھ پھیریں۔ یہ عمل ہر رات کرنا ہے۔1

پھر وقتاً فوقتاً مندرجہ ذیل دعائیں پڑھتے رہا کریں نماز کے پہلے اور دوسرے تشہد میں بھی پڑھ سکتے ہیں:

۱۔  (( اَللّٰھُمَّ أَکْثِرْ مَالِیْ وَوَلَدِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْمَا أَعْطَیْتَنِیْ))2

۲۔  (( اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْھِمْ بِمَا شِئْتَ))3

۳۔  (( اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْھَمِّ وَالْحُزْنِ وَالْعَجْزِ وَالْکَسَلِ وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ وَضَلَعِ الدَّیْنِ وَغَلَبَۃِ الرِّجَال))4

[’’ اے اللہ 1 میں پناہ چاہتا ہوں تیرے ذریعے سے پریشانی اور غم سے، عاجز ہونے اور کاہلی سے اور بزدلی اور بخل سے قرض کے بوجھ اور لوگوں کے تسلط سے۔‘‘]

ان شاء اللہ تعالیٰ آپ کی پریشانی ختم ہو جائے گی اور کاروبار میں بھی برکت ہو گی۔ نیک دعاؤں میں یاد رکھیں۔ ۶/۴/۱۴۲۱ھ

1 بخاری/کتاب فضائل القرآن/باب فضل المعوذات۔

2 صحیح بخاری/کتاب الدعوات/باب الدعاء بکثرۃ المال والولد مع البرکۃ۔

3مسلم/حدیث:۳۰۰۵۔ کتاب الزھد/باب قصۃ اصحاب الاخدود۔

4 صحیح بخاری/کتاب الدعوات/باب الاستعاذہ من الجبن والکسل۔

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 738

محدث فتویٰ

تبصرے