عرصہ اٹھارہ سال سے طبیعت سخت خراب رہتی ہے۔ اسی طرح اہلیہ بھی بہت زیادہ مریضہ ہے ۔ بہت سارے علاج کروا ئے ہیں لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا۔ اب لوگ کہہ رہے ہیں کہ آپ کے گھر میں جنات ہیں یا پھر جادو ہواہے۔ مثلاً مجھے رات کو کئی مرتبہ سوتے میں دھبہ پڑ جاتا ہے اور پھر میں خواب کے اندر کچھ پڑھ رہا ہوتا ہوں مثلاً لاحول ولا قوۃ الا باللہ اور دوسرے وظائف جس سے وہ تکلیف کی کیفیت ختم ہو جاتی ہے ۔ ایک دو مرتبہ اس تکلیف کے وقت میرے ذکر و اذکار سے بچے بھی بیدار ہو گئے۔ یہ معاملہ میرے ساتھ عشرہ دو عشرہ کے بعد رو نما ہوتا ہے ۔ جبکہ میں تمام اذکار مسنونہ پڑھ کر سوتا ہوں۔ اس طرح گھر میں کئی مرتبہ سورۂ بقرہ کی تلاوت بھی کورسز کی شکل میں کی ہے۔ بعض اوقات ایک دو ماہ کے بعد ہوتا ہے۔
۲:… بیوی کو ہر رات دھبہ پڑتا ہے اور کوئی چیز جکڑ لیتی ہے، پھر وہ دُکھ سے کراہ رہی ہوتی ہے تو اس کو میں اُٹھا تا ہوں پھر وہ بتاتی ہے کہ مجھے کسی چیز نے دبایا ہو اتھا۔
آپ ہر نماز کے بعد قرآن مجید کی آخری تین سورتیں کم از کم ایک ایک دفعہ ضرور پڑھا کریں۔ 2اور رات کو سوتے وقت ان تینوں سورتوں سے ہر ایک سورت کو تین تین دفعہ پڑھ کر دونوں ہاتھوں میں پھونک لگائیں پھر انہیں پورے بدن پر پھیر لیں یہ عمل تین دفعہ کریں۔ 3ہاروت ماروت کے واقعہ کے آخر میں ابن کثیر نے جادو کا ایک علاج نقل فرمایا وہ بھی کر لیں۔
[جناب وہب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں بیری کے سات پتے لے کر سل بٹے پر کوٹ لیے جائیں اور پانی ملا لیا جائے ، پھر آیت الکرسی پڑھ کر اس پر دم کر دیا جائے اور جس پر جادو کیا گیا ہے اسے تین گھونٹ پلا دیا جائے اور باقی پانی سے غسل کرا دیا جائے ۔ ان شاء اللہ جادو کا اثر جاتا رہے گا ۔ یہ عمل خصوصیت سے اس شخص کے لیے بہت ہی اچھا ہے جو اپنی بیوی سے روک دیا گیا ہو جادو کو دور کرنے اور اس کے اثر کو زائل کرنے کے لیے سب سے اعلیٰ چیز قُلْ اَعُوْذُبِرَبِّ الْفَلَقِ اور قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ کی سورتیں ہیں۔ حدیث میں ہے کہ ان جیسا کوئی تعویذ نہیں ۔ 1اسی طرح آیت الکرسی بھی شیطان کو دفع کرنے میں اعلیٰ درجہ کی چیز ہے۔2] جو اوراد و اذکار آپ پہلے کر رہے ہیں وہ جاری رکھیں۔
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
2 ابو داؤد/ابواب الوتر/باب فی الاستغفار۔
3 بخاری/کتاب فضائل القرآن/باب فضل المعوذات۔
۲:… اپنی اہلیہ سے بھی مندرجہ بالا ورد و ذکر و علاج کروائیں ، نیز انہیں کہیں بادی چیزوں سے پرہیز کریں ، پھر انہیں گیس و ہوا خارج کرنے والی دوائیں استعمال کروائیں اور انہیں تاکید کریں کہ قبض نہ ہونے دیں ہو سکے تو سنڈھ خالص و اعلیٰ لے کر اس کو خوب پیس کر پھر ململ کے کپڑے میں چھان لیں اور کپڑ چھان کی ہوئی سنڈھ کے ہم وزن اس میں میٹھا سوڈا ملا لیں اور شام کھانے کے بعد تقریباً پانچ گرام گرم پانی کے ساتھ انہیں کھلا دیں روزانہ نہیں وقتاً فوقتاً یہ دوائی استعمال کراتے رہیں ، آپ خود بھی استعمال کر سکتے ہیں اور آپ دونوں مندرجہ ذیل دعا بھی پڑھتے رہا کریں:(( اَللّٰھُمَّ اکْفِنَا ھُمْ بِمَا شئْتَ))3{رَبَّنَا ھَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا وَذُرِّیَاتِنَا قُرَّۃَ أَعْیُنٍ وَّاجْعَلْنَا لِلْمُتَّقِیْنَ إِمَامًا))4 ان شاء اللہ الرحمن بہت فائدہ ہوگا۔
[’’اے اللہ تو مجھے ان سے کافی ہو جا جس طرح تو چاہے۔اے ہمارے پروردگار! تو ہمیں ہماری بیویوں اور اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیز گاروں کا امام بنا۔‘‘]
1 صحیح بخاری/کتاب الدعوات/باب الدعاء بکثرۃ المال والولد مع البرکۃ۔