سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(733) آیۃ الکرسی پڑھتا ہے تو اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاتی

  • 5101
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1815

سوال

(733) آیۃ الکرسی پڑھتا ہے تو اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاتی
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا یہ بات صحیح ہے یا اس طرح کی حدیث ہے کہ اگر ایک بندہ پہلی مرتبہ آیۃ الکرسی پڑھتا ہے تو اسے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچاتی ، دوسری مرتبہ پورے گھر کو کوئی چیز نقصان  نہیں پہنچاتی حفاظت میں ہو جاتے ہیں تیسری مرتبہ محلے والے ۔     (سجاد الرحمن شاکر بن حاجی محمد اکرم )


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس کا تو مجھے علم نہیں البتہ صحیح بخاری میں ہے: ((إِذَا أَوَیْتَ إِلٰی فِرَاشِکَ فَاقرَأ آیَۃَ الْکُرسِیِّ: اَللّٰہُ لَا اِلٰہَ إِلاَّ ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ حَتّٰی تَخْتِمَ الآیَۃَ۔ فَإِنَّکَ لَنْ یَزَالَ عَلَیْکَ مِنَ اللّٰہِ حَافِظٌ ، وَلَا یَقْرَبَکَ شَیْطَانٌ حَتّٰی تُصبِحَ))4[’’اگر تو رات کو بستر پر جا کر اس آیت کو پڑھ لے گا تو اللہ کی طرف سے تجھ پر حافظ مقرر ہو گا اور صبح تک شیطان تیرے قریب بھی نہ آ سکے گا۔‘‘]                 ۹/۱/۱۴۲۴ھ

4 بخاری/کتاب الوکالۃ/باب اذا وکل رجلاً فترک الوکیل شیئًا۔

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 732

محدث فتویٰ

تبصرے