سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(732) سوتے وقت کون سی سورتیں پڑھنا ثابت ہیں نام بتا دیں؟

  • 5100
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 4496

سوال

(732) سوتے وقت کون سی سورتیں پڑھنا ثابت ہیں نام بتا دیں؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قرآنِ مجید میں کتنی آیات درج ہیں جو منسوخ ہوچکی ہیں؟ وہ کون کون سی آیات ہیں اور کن کن آیات سے منسوخ ہوئی ہیں۔ تفصیل درج فرمادیجئے؟      (محمد یونس شاکر، نوشہرہ ورکاں)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

الم تنزیل السجدہ،سورۃ الملک ، سورۃ الاخلاص ، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس۔

[نبی صلی الله علیہ وسلم رات کو سونے سے قبل سورۃ الم السجدہ اور سورۃ الملک پڑھا کرتے تھے۔]1

آپ صلی الله علیہ وسلم رات کو سورۂ اخلاص اور معوذتین پڑھ کر اپنی ہتھیلیوں پر پھونکتے اور پھر انہیں پورے جسم پر مل لیتے، پہلے سرچہرے اور جسم کے اگلے حصے پر ہاتھ پھیرتے اس کے بعد جہاں تک آپ کے ہاتھ پہنچتے تین مرتبہ ایسا کرتے تھے۔2

[رسول اللہ  صلی الله علیہ وسلم ہر رات کو بنی اسرائیل اور سورۂ زمر کی تلاوت فرمایا کرتے تھے۔]3


قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 732

محدث فتویٰ

تبصرے