سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(731) قرآنِ مجید میں کتنی آیات درج ہیں جو منسوخ ہوچکی ہیں؟

  • 5099
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 17206

سوال

(731) قرآنِ مجید میں کتنی آیات درج ہیں جو منسوخ ہوچکی ہیں؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

قرآنِ مجید میں کتنی آیات درج ہیں جو منسوخ ہوچکی ہیں؟ وہ کون کون سی آیات ہیں اور کن کن آیات سے منسوخ ہوئی ہیں۔ تفصیل درج فرمادیجئے؟      (محمد یونس شاکر، نوشہرہ ورکاں)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

شاہ ولی اللہ  کی کتاب ’’ الفوز الکبیر ‘‘ اور امام سیوطی کی کتاب ’’ الاتقان ‘‘ میں ان چیزوں کی تفصیل موجود ہے، ان کو دیکھ لیں یہ مکتوب اس تفصیل کا متحمل نہیں۔

[ ’’ امام سیوطی کی کتاب الأتقان فی علوم القرآن میں منسوخ آیات کی تعداد 20 بیس ہے اور وہ درج ذیل ہیں:

منسوخ آیات

ناسخ آیات

سورۂ البقرۃ:

(۱) آیت : ۱۸۰

ناسخ ہے وراثت والی آیت یا حدیث لاوصیۃ لوارث یا اِجماع

(۲) آیت: ۱۸۴

آیت: ۱۸۵

(۳) آیت: ۱۸۷

آیت: ۱۸۳

(۴) آیت: ۲۱۷

سورۂ التوبۃ سے آیت: ۳۶

(۵) آیت: ۲۴۰

آیت: ۲۳۴

(۶) آیت: ۲۸۴

آیت: ۲۸۶

(۷) آیت: ۱۱۵

آیت: ۱۴۹

 سورۂ آل عمران:

(۸) آیت: ۱۰۲

سورۂ التغابن سے آیت: ۱۶

سورۂ النسآئ:

(۹) آیت: ۳۳

سورۂ الانفال آیت: ۷۵

(۱۰) آیت: ۱۵

سورۂ النور آیت: ۲

سورۂ المآئدۃ:

(۱۱) آیت: ۲

حرمت والے مہینہ میں قتال کے جائز ہونے سے۔

(۱۲) آیت: ۴۲

آیت: ۴۹

(۱۳) آیت: ۱۰۶

سورۂ الطلاق آیت: ۲

 سورۂ الانفال:

(۱۴) آیت: ۶۵

آیت: ۶۶

سورۂ التوبۃ:

(۱۵) آیت: ۴۱

سورۂ النور، آیت: ۶۱ … سورۂ التوبۃ، آیت: ۹۱ … سورۂ التوبۃ، آیت: ۱۲۲

سورۂ النور:

(۱۶) آیت: ۳

آیت: ۳۲

سورۂ الاحزاب:

(۱۷) آیت: ۵۲

آیت: ۵۰

سورۂ المجادلۃ:

(۱۸) آیت: ۱۲

آیت: ۱۳

سورۂ الممتحنۃ:

(۱۹) آیت: ۱۱

اس کی ناسخ قتال والی آیات یا غنیمت والی آیات ہیں۔

سورۂ المزمل:

(۲۰) المزمل: ۲

اسی سورت کے آخری حصہ سے منسوخ ہے۔

شاہ ولی اللہ k کی کتاب ’’ الفوز الکبیر ‘‘ میں صرف پانچ ۵ آیات کو منسوخ کہا گیا ہے، جو درج ذیل ہیں:

گزشتہ (۲۰) بیس آیات سے نمبر: (۱) ، (۵) ، (۱۴) ، (۱۷) ، (۱۸) ۔              

۳۰؍۴؍۱۴۲۴ھ

 


قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 727

محدث فتویٰ

تبصرے