سورہ ٔالفاتحہ کی سات(۷) آیات مکمل فرمائیں جبکہ قرآن میں چھ(۶) آیات بیان کی گئی ہیں؟
(محمد صارم سیف)
بسم اللہ الرحمن الرحیم بھی سورۂ فاتحہ کی آیت ہے۔ مجمع الملک فہد کا مطبوع قرآنِ مجید دیکھ لیں۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم کے بعد (۱) لکھا ہے۔ تاج کمپنی کے مطبوع قرآنِ مجید میں صراط الذین أنعمت علیہم کے بعد (۶) لکھا ہے۔ اس کی کتاب و سنت میں کوئی دلیل نہیں۔ تفصیل کے لیے ’’ إرشاد القاری ‘‘ دیکھ لیں۔ حقیقت حال واضح ہوجائے گی۔ إن شاء اللہ سبحانہ وتعالیٰ۔ ۲۵ ؍ ۳ ؍ ۱۴۲۴ھ