حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم نے قیامت قائم نہیں ہو گی یہاں تک کہ ایک شخص قبر پر لیٹے گا اور کہے گا کہ کاش میں اس کی جگہ قبر میں ہوتا۔ اس حدیث کی مکمل شرح لکھیں؟
(حافظ محمد امین محمدی)
اس حدیث کی مکمل تشریح اسی حدیث کے اندر موجود ہے ۔ چنانچہ رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم اسی حدیث کے آخر میں فرماتے ہیں: ((وَلَیْسَ بِہِ الدِّیْنُ إِلاَّ الْبَلَائُ)) کہ وہ یہ خواہش دین کی وجہ سے نہیں کر رہا ہو گا بلکہ بلا ء و فتن کی وجہ سے یہ خواہش کر رہا ہو گا۔ ۲۳؍۴؍۱۴۲۴ھ