سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(708) خیرُالقرونِ قَرْنِیْ کے الفاظ سے حدیث منقول ہے بہت کوشش..الخ

  • 5076
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1733

سوال

(708) خیرُالقرونِ قَرْنِیْ کے الفاظ سے حدیث منقول ہے بہت کوشش..الخ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حافظ محمد محدث گوندلوی کی کتاب’’ النّبراس حصہ سوم ، ص:۱۱۰‘‘  میں خیرُالقرونِ قَرْنِیْ کے الفاظ سے حدیث منقول ہے بہت کوشش کے باوجود ان الفاظ کے ساتھ اصل مأخذ تک نہیں پہنچ سکتا ، اگر ان الفاظ کے ساتھ اصل حوالے تک مدد فرما دیں تو ممنون ہوں گا۔           (محمد یوسف نعیم کراچی)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

’’خیرو القرونِ قَرْنِیْ‘‘والے الفاظ کے ساتھ مجھے حدیث نہیں ملی۔ شیخ البانی رحمہ اللہ تعالیٰ نے لکھا ہے کہ یہ حدیث ان الفاظ کے ساتھ کہیں نہیں ۔ واللہ اعلم ۔

[حدیث ان الفاظ کے ساتھ ہے : ((خیرالنَّاسِ قَرْنِیْ)) ’’بہتر لوگ میرے زمانے کے ہیں۔‘‘]1

[دوسرے الفاظ یہ ہیں:  ((خَیْرُ اُمَّتِیْ قَرْنِیْ)) ’’میری اُمت کے بہتر لوگ میرے زمانے کے ہیں۔‘‘2]

                                                                          ۲۶؍۱۲؍۱۴۲۲ھ

1 بخاری؍کتاب فضائل اصحاب النبی؍باب فضائل اصحاب النبی ۔ مسلم؍کتاب الفضائل؍باب فضل الصحابہ ثم الذین یلونھم۔

2 مسلم؍کتاب الفضائل؍باب فضل الصحابۃ ثم الذین یلونھم

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 707

محدث فتویٰ

تبصرے