ایک مشہور حدیث کہ ’’ میرے صحابہ ستاروں کی طرح ہیں جس کا اتباع کرو گے ہدایت پاؤ گے۔‘‘ یہ حدیث کونسی کتاب میں ہے؟ جلد اور صفحہ نمبر بھی عرض فرما دیں اور اس کی سند میں کونسا راوی ہے جس وجہ سے یہ مقبول نہیں ہے۔
2 … اختلاف اُمتی رحمۃ میری اُمت کا اختلاف بھی رحمت ہے۔‘‘ جلد ، صفحہ ؟ یہ حدیث کی کونسی کتاب میں ہے ، اس میں کونسا راوی ضعیف ہے کہ مقبول نہیں ہے؟ (طاہر ندیم ، لاہور)
یہ روایت موضوع ہے اس کو حافظ ابن عبدالبر رحمہ اللہ تعالیٰ نے جامع العلم (۲؍۹۱) میں اورحافظ ابن حزم رحمہ اللہ تعالیٰ نے’’الاحکام (۶؍۸۲) میں ذکر کیا ہے ، اس کی سند میں سلام ابن سلیم سلام بن سلیمان بھی کہا جاتا ہے راوی الموضوعات اورمتفق علی ضعفہ ہے ۔
2… بے اصل ہے کسی مستند کتاب میں نہیں ملتی اس کی کوئی سند نہیں نہ صحیح ، نہ حسن ، نہ ضعیف اور نہ ہی موضوع۔ ان دونوں روایتوں پر آپ سیر حاصل بحث دیکھنا چاہتے ہیں تو شیخ البانی رحمہ اللہ تعالیٰ کی کتاب ’’سلسلۃ الاحادیث الضعیفہ والموضوعۃ، جلد اوّل حدیث:۵۷ تا۶۲ اور ص:۷۶تا ۸۴‘‘ دیکھ لیں۔ ۱۰؍۱۰؍۱۴۲۰ھ