نبی صلی الله علیہ وسلم کے اہل بیت کون سے ہیں؟ (ابو ضماد ، شیخو پورہ)
امہات المؤمنین رضی اللہ عنہن بھی اہل بیت میں شامل ہیں۔ آیت تطہیر: {إِنَّمَا یُرِیْدُ اللّٰہُ لِیُذْھِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ أَھْلَ الْبَیْتِ وَیُطَھِرَّکُمْ تَطْھِیْرًاo} [الاحزاب:۳۳؍۳۳] [’’اللہ تعالیٰ یہی چاہتا ہے کہ اے نبیؐ کی گھر والیو1 تم سے وہ نجاست کو دور کرے اور تمہیں خوب پاک کر دے۔‘‘]کا سیاق و سباق اور لحاق تینوں اس بات پر دلالت کر رہے ہیں۔ ۲۲؍۷؍۱۴۲۱ھ