سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(687) کیا اسلام نے، سلف صالحین نے اس کا متبادل بتایا ہے؟

  • 5054
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1387

سوال

(687) کیا اسلام نے، سلف صالحین نے اس کا متبادل بتایا ہے؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمارے ملک کا نظام جمہوری ہے اور اسلام کے منافی ہے، جبکہ اسی جمہوریت کے الیکشن میں علماء کرام حصہ لے رہے ہیں اور منبر و محراب سے کہہ رہے ہیں کہ ہمیں ووٹ دیں، تاکہ ہم اسمبلی میں جاکر اس کی اصلاح کریں، کیونکہ اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں۔ حالانکہ یہ سارا کام کفر کے نظام کے ماتحت ہورہا ہے۔ کیا ہم الیکشن میں ان کا ساتھ دیں اور کیا اسلام نے، سلف صالحین نے اس کا متبادل بتایا ہے؟        (کلیم انور ، ہزارہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

رائج جمہوریت و الیکشن کتاب و سنت سے ثابت نہیں۔ باقی رہی یہ بات ’’ کہ ہم (اہل علم) اسمبلی میں جاکر اس کی اصلاح کریں گے۔‘‘ تو پاکستان کو معرضِ وجود میں آئے پچاس سال سے زیادہ عرصہ بیت ہوچکا ہے، ہر دفعہ اسمبلی میں کچھ علماء کرام اور دیندار لوگ پہنچ ہی جاتے رہے ہیں ، تو پھر انہوں نے آج تک کتنی اصلاح فرمائی؟                                            ۱۶ ؍ ۷ ؍ ۱۴۲۳ھ

 

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 691

محدث فتویٰ

تبصرے