جہاد فرض عین ہے یا فرض کفایہ؟ کیا اصحاب اعراف سے مراد وہ لوگ ہیں جو والدین کی اجازت کے بغیر جہاد کرتے ہیں؟ (محمد افضل ، سوکن ونڈ)
جہاد فرض عین ہے، لیکن بقدر استطاعت اور والدین کی اجازت سے۔ [ ’’ ایک صحابی نبی کریم صلی الله علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ سے جہاد میں شرکت کی اجازت چاہی، آپ نے ان سے دریافت فرمایا کہ کیا تمہارے ماںباپ زندہ ہیں۔ انہوں نے کہا: جی ہاں۔ آپ صلی الله علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر انہیں میں جہاد کرو۔‘‘]2
حدیث میں ہے رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم سے پوچھاگیا کیا جن کی نیکیاں اور برائیاں برابر ہوگئیں؟ تو آپ نے فرمایا: یہ اعراف والے ہیں۔ آپ کے سوال والی بات بھی بعض روایات میں مذکور ہوئی ، مگر وہ اتنی پختہ نہیں۔ واللہ اعلم۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
2 بخاری ؍ کتاب الجہاد ؍ باب الجہاد باذن الأبوین